29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی:گھاس منڈی دھماکے میں مبینہ ملوث ملزمان کے خاکے جاری
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں 21 اپریل کو ہونے والے دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث مزید تین ملزمان کے خاکے جیو نیوز نے حاصل کر لیے ہیں۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق 21 اپریل کی شب ہونے والے رمی کلب دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث تین ملزمان عابد، داؤد اور عمر بلوچ کے خاکے جاری کردیئے ہیں۔دھماکے کی تحقیقات اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کررہاہے،رابطہ کرنے پرایس ایس پی راجہ عمر خطاب نے جیونیوز کو بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں تاہم وہ تاحال فرار ہیں۔ گھاس منڈی دھماکے کے ایک ملزم مصطفیٰ رحمان اورکزئی عرف یعقوب کمانڈو کو پولیس اس سے قبل گرفتار کر چکی ہے جو المختار گروپ سے ہے جس کا تعلق وانا اور وزیرستان کے دہشتگرد گروپوں سے ہے۔