تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں 18.41فیصد اضافہ،سیکریٹری شماریات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…لگتا ہے کہ مہنگائی کا سونامی تھمنے والا نہیں، مہنگائی کا یہ منہ زور طوفان اپریل میں بھی ٹھاٹیں مارتا رہا اور عوامکیلئے مزید14 فیصدگرانی کا سبب بنا۔ اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران سیکریٹری شماریات آصف باجوہ نے بتایا کہ جولائی سے اپریل تک کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں 18.41 فیصد اضافہ اور سبزیوں میں35 فیصد مہنگائی دیکھی گئی ہے۔ محض مارچ سے اپریل کے دوران مہنگائی1.62 فیصد بڑھی۔ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک دال مونگ کی قیمت میں 91 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 75 فی صد اضافہ ہوا۔ پیاز52 فی صد اور ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران مصالحے 41 فی صد، دال ماش36 فی صد، دال چنا34 فی صد مہنگی ہوئی۔ کرائے33 فیصد، بیسن 32 فیصد ، چینی31 فی صد اور گوشت27 فیصد مہنگا ہوا۔ گھی 27 فیصد، آلو 22 فیصد، ادویات15 فیصد، تعلیم 7 فی صد، ایندھن اور جلانے کی لکڑی 17 فی صد اور کپڑے 12 فی صد مہنگے ہوئے۔ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مئی میں مہنگائی کی شدت بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.