29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسلام آباد: مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف پمفلٹ تقسیم کرنے کا مقدمہ خارج کرنے کاحکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد انور خان کاسی نے مولانا عبدالعزیز کی جانب سے تھانہ آب پارہ میں درج مقدمے کے اخراج کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل قاری وجیہہ اللہ نے موقف اختیار کیا کہ آب پارہ پولیس نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف دس مارچ دو ہزار سات کو لال مسجد کے باہر متنازعہ مواد پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرنے کا جھوٹا مقدمہ بنایا، انہوں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔