29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
سیاسی وفوجی قیادت کو ایبٹ آباد امریکی آپریشن کاعلم نہیں تھا،پاکستان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستانی دفترخا رجہ کا کہنا کہ امریکا نے پاکستان سے ایبٹ آباد میں آپریشن کی اطلاع دی نہ ہی اسے اس طرح کے کسی آپریشن کی منظوری دی گئی،سیاسی وفوجی قیادت کوامریکی آپریشن کاعلم نہیں تھا۔پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جا ری بیان کے مطابق اسامہ کیخلاف امریکی آپریشن کاکوئی علم نہیں تھا،سختی سے تردیدکرتے ہیں کہ اسامہ کیخلاف آپریشن کاعلم تھا۔بیان کے مطابق عوام کی توقعات کیخلاف کوئی بھی عمل نقصان دہ ہوسکتاہے۔سی آئی اے نے آئی ایس آئی کی معلومات سے فائدہ اٹھایاتاہم امریکی ہیلی کاپٹرزکی غازی ایئربیس استعمال کرنیکی اطلاعات غلط ہیں۔امریکاکے ایسے اقدامات سے عالمی امن کوخطرہ ہوسکتاہے،جس طرح امریکی فورسزنے آپریشن کیااس پرتشویش ہے،ایبٹ آبادآپریشن پرپاکستان کے شدیدتحفظات ہیں،سی آئی اے ہماری معلومات پرجدیدٹیکنالوجی کے ذریعے اسامہ تک پہنچنے میں کامیاب ہو ئی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یکطرفہ امریکی اقدامات سے پاکستانی تعاون بھی متاثرہوسکتاہے۔حکومت اورمسلح افواج کیلئے عوامی حمایت ہی اصل اثاثہ ہے۔ایبٹ آباداورگردونواح پر2003سے حساس اداروں کی نظرتھی،کمپاؤنڈ پرآئی ایس آئی سی آئی اے میں2009سے معلومات کاتبادلہ ہوتارہا،القاعدہ کاہائی ویلیوٹارگٹ اسی علاقے سے آئی ایس آئی نے گرفتارکیا،امریکی آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم سنگ میل تسلیم کرتے ہیں۔