29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ کی ہلاکت ،اوباما کی ڈیموکریٹک اور ری پبلکن سے ملاقات
جنگ نیوز -
واشنگٹن… اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعدامریکی صدراوباما نے وائٹ ہاؤس میں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن ارکانِ کانگریس سے ملاقات کی اور انہیں اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے آگاہ کیا۔اوباما نے گروپ کو بتایا کہ آپریشن بڑی کامیابی ہے،انہوں نے کہاکہ یہ قابل فخرہے کہ ہم اپنی قوم کے لئے کھڑے ہیں ،جو کچھ ہم کو حاصل ہواہے وہ کسی جماعت کی نسبت کہیں زیادہ اہم اور سیاست سے زیادہ پر اثراور قابل فخر ہوسکتا ہے۔