29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
نیو یارک ٹائمز اسکوائر کیس،گواہوں کے طلبی کے سمن جاری
جنگ نیوز -
راولپنڈی…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نیو یارک ٹائمز اسکوائر کیس کے مرکزی ملزم فیصل شہزاد سے تعلق کے شبہ میں گرفتار ملزمان کے خلاف ٹرائل میں گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کر دیے ہیں۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں آج نیویارک ٹائمز اسکوائر کیس کے مرکزی ملزم فیصل شہزاد سے تعلق کے شبہ میں گرفتار ملزموں حنبل اختر،محمد شاہد اور محمد شعیب کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزموں کو اڈیالہ جیل سے کڑے پہرے میں خصوصی عدالت تک لایا گیا۔ عدالت نے مقدمے کے گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔