تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

قائمہ کمیٹی کا پیپکواور واپڈا حکام کی بریفنگ پرعدم اطمینان

جنگ نیوز -
لاہور…واپڈاحکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کوبتایاہے کہ ملک کومزید2ہزار850میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے، کمیٹی نے بلوچستان سمیت ملک کے دیگرحصوں کوبجلی کی فراہمی کے بارے میں پیپکواورواپڈاحکام کی بریفنگ پرعدم اطمینان ظاہرکیاہے۔ اسلام آبادمیں میر احمدان بگٹی کی زیر صدارت اجلاس کوواپڈا حکام نے بتایا کہ فرنس آئل اور گیس کی عدم دستیابی کے سبب پاور پلانٹس بند ہونے سے ملک کو مزید2ہزار850میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔ 18فی صد بجلی لائن لاسز اور 7 فی صد بجلی، چوری سے ضائع ہوجاتی ہے۔ شمسی توانائی سے بجلی کی قومی گرڈ کو فراہمی سے مہنگا عمل ہے البتہ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے 20 ونڈفارمز پر کام جاری ہے 8 فارمزجلدبجلی کی فراہمی شروع کردیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.