29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
صوبے میں امن وامان کے حالات بہت بہتر ہیں،قائم علی شاہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ صوبے میں امن وامان کے حالات بہت بہترہوگئے ہیں،ان کاکہناہے کہ باہرسے لوگ آتے ہیں اورواردات کرکے چلے جاتے ہیں معاملے کومانیٹرکیاجارہاہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں قائم علی شاہ کاکہناتھاکہ وہ ایم کیو ایم کے ساتھ رابطے میں ہیں، امن و امان کے معاملے پر ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ سندھ میں جرائم کسی بھی دوسرے صوبے کی نسبت کم ہیں، اغوا برائے تاوان کے واقعات میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر کے قتل میں ایف آئی آر پر پرویز الٰہی کا نام نہیں تھا، شکوک و شبہات دور ہو گئے ہیں۔ قائم علی شاہ نے کہاکہ خانہ شماری پران کے بھی تحفظات ہیں لیکن اب بہتری آگئی ہے۔