تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

فاروق بیگ شہید اورلیاقت قریشی شہیدکی یادمیں تعزیتی اجلاس

جنگ نیوز -
کراچی…ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے زیراہتمام منگل کی شام خورشیدبیگم سیکریٹریٹ کراچی میں ایم کیوایم کے شہید رہنماء فاروق بیگ اورلیاقت قریشی ایڈووکیٹ کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقدہواجس میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر مختلف شعبہ جات اورونگزکے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمدقائم خانی نے کی۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان آصف صدیقی،کنورخالدیونس،نیک محمد،ڈاکٹرنصرت،سیدمصطفی کمال،یوسف شاہوانی، سیدشاکرعلی ،کیف الوریٰ،سلیم تاجک ،شاہدلطیف،اشفاق منگی اورسیف یارخان بھی موجودتھے۔اجلاس میں ایم کیوایم کے رہنماء فاروق بیگ شہید اور لیاقت قریشی شہیدسمیت تحریک کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہاکہ نظریاتی ، مخلص اوروفادار کارکنان تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں ، تحریک کے مشن ومقصد کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے کارکنان تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور حق پرست شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائے گی ، انشاء اللہ حق پرست شہداء کامقدس لہورنگ لائے گا اور حق پرستی کی تحریک اپنی منزل پر ضرورپہنچے گی۔بعدازاں متحدہ علماء کمیٹی کے رکن مولانافیروزالدین رحمانی نے حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اوراجتماعی دعاکرائی جس فاروق بیگ شہیداورلیاقت قریشی ایڈووکیٹ سمیت ایم کیوایم کے تمام شہداء کے بلند درجات،حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.