تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

دنیا بھر کے ممالک کے مختلف لہجوں میں انگریزی بولنے والا نوجوان

جنگ نیوز -
لندن …عام طور پر انگریزی بولنے کے شوقین افراد برطانوی یا امریکی لب و لہجہ اپنانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم برطانیہ کے شہر لندن سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ایسا بھی ہے جسے مختلف ممالک کے لب و لہجوں میں انگریزی الفاظ کی ادائیگی میں مہارت حاصل ہے۔ اس برطانوی نوجوان نے امریکہ،برطانیہ اور اسکے مختلف علاقوں،روس،جاپان،چین،آسٹریلیا اور بھارت سمیت دنیا بھر کے 24سے زائد ممالک کے لب و لہجے کو اپناتے ہوئے انگریزی ز بان میں فون پر بات چیت کرکے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔انتہائی مہارت سے مختلف ممالک کے لب و لہجے میں انگریزی بولتے اس نوجوان کی یہ وڈیو انٹرنیٹ پر انتہائی تیزی سے مقبول ہورہی ہے جسے اب تک45لاکھ سے زائدصارفین دیکھ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.