تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کراچی میں فائرنگ،3افراد ہلاک 3زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں3 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ حیدرعلی جاں بحق اور اس کاساتھی25 سالہ کاشف زخمی ہوگیا،سپرہائی وے پر واقع گنامنڈی کے قریب بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،اس سے قبل تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود میں واقع احسن آباد انڈسٹریل ایریا کے قریب دو ملزمان نے فائرنگ کرکے50سالہ چرواہے عبدالستارکوہلاک کردیا، پولیس نے واقعے کولین دین کا تنازع اورذاتی دشمنی کاشاخسانہ قراردیا ہے، کھارادر کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان ہلاک اور25 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.