29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ کے خلاف آپریشن سے پاکستان کو بے خبر رکھا گیا ،سی آئی اے
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی سی آئی اے کے سربراہ لیون پیناٹا کا کہنا ہے کہ اسامہ کے خلاف آپریشن سے پاکستانی حکام کو بے خبر رکھا گیا تھا ۔برطانوی میگزین کو ایک انٹرویو میں سی آئی اے کے سربراہ لیون پیناٹا نے کہا کہ اسامہ کیخلاف آپریشن کے بارے میں پاکستان حکام کوبتاتے تواطلاع اسامہ بن لادن تک پہنچ سکتی تھی،لیون پیناٹا نے کہا کہ پاکستانی حکام کواطلاع دینے سے مشن ناکام ہوسکتاتھا،پاکستان کو اطلاع دینے کی صورت میں انفارمیشن لیک ہونے کا خطرہ تھا۔