تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ کی ہلاکت کے بعد پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

جنگ نیوز -
لاہور…ایڈیشنل آئی جی آپریشن رفیق حسن نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پنجاب بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، غیر ملکیوں، ان کے دفاتر،رہائش گاہوں کو ہدف بنائے جانے کاخدشہ موجود ہے۔ لاہورمیں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز رفیق حسن نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد ردعمل میں انتہا پسندی کی کارروائیاں ہوسکتی ہیں اورشدت پسند عام لوگوں،سیاسی رہنماؤں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کے واقعے کے بعدغیر ملکیوں کے دفاتر، رہائش گاہوں اورانکے روٹس پر بھی سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.