تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

بہادر لڑکی جس کے دوست افریقی چیتے ہیں

جنگ نیوز -
ونڈہوک …افریقہ کے ملکNamibiaمیں ایک ایسی بہادر لڑکی مو جود ہے جس نے اپنی ہم عمرلڑکیوں کے بجائے افریقہ کے خطر ناک چیتوں سے دوستی کر لی ہے۔Marlice جس کا سارا بچپن انھیں چیتوں کے ساتھ گزرا ہے اپنے فارم میں اپنے والدین کے ساتھ انھیں چیتوں کے ساتھ گھل مل کر پلی بڑھی ہے۔ یہ چیتا گرل اپنی اس منفرد دوستی کے باعث 13سال کی عمر سے جانوروں کے مو ضوع خصوصی طور پر ان چیتوں کے ساتھ بننے والی لاتعداد ہالی وڈ فلموں میں بھی کا م کر چکی ہے۔ یہ چیتے نا صرف Marlice کے دوست ہیں بلکہ اسے کھیل ہی کھیل میں ڈراتے اور حیرت انگیز طور پر اس سے ڈرتے بھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.