29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ مگر اہم ہیں،ترجمان وائٹ ہاؤس
جنگ نیوز -
واشنگٹن …وئٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسامہ کے خلاف آپریشن چالیس منٹ تک جاری رہا،القاعدہ کے سربراہ کی لاش کو سفید چادر لپیٹ کر اور پھر بیگ میں ڈالکر سمندر برد کیا گیا، اس سے قبل تمام اسلامی رسومات ادا کی گئیں، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے یہ باتیں منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہیں، انھوں نے کہا کہ اسامہ کی گرفتاری یا ہلاکت دہشتگردی کے خلاف جنگ کا حصہ تھی۔امریکی انتظامیہ کو اسامہ کے خلاف آپریشن کی ہر لمحہ کی خبر دی جارہی تھی۔اسے گولی مارنے کا فیصلہ وہاں کی صورتحال دیکھ کر کیا گیا۔پاکستان کے ساتھ تعلقات پچیدہ مگر اہم ہیں،ترجمان نے کہا کہ اختلافات کے باوجود دوطرفہ تعاون جاری رہے گا۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں۔اسلام آباد نے اسامہ سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔اس جنگ میں پاک امریکا تعلقات مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔پوری پاکستانی حکومت پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیے۔القاعدہ کے خلاف جنگ پاکستان کی بھی جنگ ہے۔اسامہ کے ساتھیوں کی مزاحمت کی وجہ سے اسے زندہ گرفتار نہیں کیا جاسکا۔حالانکہ اسامہ بن لادن خود غیر مسلح تھا۔