29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
نون لیگ کی سیاسی تنہائی سے بچنے کیلئے نئی حکمت عملی
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی انگڑائی لی ہے اور سیاسی تنہائی سے نکلنے کیلئے نئی حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس پالیسی کے تحت نون لیگ نے جمعیت اہل حدیث کے ساتھ بطورحلیف چلنے کا فیصلہ کیا ہے، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر اور ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ۔ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر کو بتایا کہ ملاقات میں مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے پر غورکیا گیا اور مستقبل میں سیاسی اور انتخابی روابط مضبوط بنانے کے لئے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی پچھلے ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی اب اگلے ہفتے نواز شریف کی وطن واپسی پر نئی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔