29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
سی آئی اے چیف کی اراکین کانگریس کو بند کمرے میں بریفنگ
جنگ نیوز -
لینگلے ... سی آئی اے کے چیف لیون پنیٹا نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت پراراکین کانگریس کودی گئی ان کیمرہ بریفنگ میں پاکستان کوکڑی تنقید کانشانہ بنایا۔امریکی انٹیلے جنس ایجنسی کے سربراہ چیف لیون پنیٹا نے سی آئی اے ہیڈ کوارٹر میں اراکین کانگریس کو بند کمرے میں بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کہ اسامہ کے معاملے میں پاکستان ملوث ہے یا پھر نا اہل ہے،ابھی اس بارے میں وضاحت سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔تاہم القاعدہ کے رہنما کی ایک عرصے تک پاکستان میں موجودگی پر اس کے خلاف کوئی کارروائی امریکا کے مفاد میں نہیں ہے۔کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تو امریکی مفادات کونقصان پہنچے گا۔ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی بریفنگ میں لیون پنیٹا نے اسپیشل فورسزکے آپریشن سے آگاہ کیا اورکہا کہ اسامہ کے خلاف آپریشن اوراس کی ہلاکت بڑے فوائد کی حامل ہے تاہم القاعدہ اب بھی امریکا اور اتحادیوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔کچھ ارکان کانگریس نے کہا کہ اسامہ کی موت کی تصویر جاری نہ کرنے سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اسے ہلاک نہیں کیا گیا۔جس پرپنیٹا نے بتایاکہ اسامہ کے چہرے کے بائیں حصے میں گولی ماری گئی۔