تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

امریکی سینیٹ میں اسامہ کی ہلاکت پرقرارداد متفقہ طورپرمنظور

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی سینیٹ نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قررداد متفقہ طورپرمنظورکرلی۔سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 97 اراکین نے ووٹ دیا، مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ بحث کے دوران سینیٹرزنے کہاکہ یہ وقت قومی یکجہتی اورجشن کا ہے۔ریپبلکن سینیٹر جان مکین نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت سے امریکی قوم کی تاریخ کا تکلیف دہ باب بند ہوگیا ہے۔تاہم دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہیگی۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹ اکثریت کے رہنماسینیٹرہیری ریڈ کا کہنا تھا امریکا کادشمن اسامہ دنیا کاسب سے زیادہ مطلوب شخص تھا۔ اس کی ہلاکت فوجی اورانٹیلی جنس اہلکاروں کاکارنامہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.