29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
جیونیوزپر دکھایا گیا پاسپورٹ اسامہ کی یمنی بیوی کا ہے،عرب ٹی وی
جنگ نیوز -
دبئی ... ایبٹ آباد میں واقع اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے جیونیوز کوملنے والا یمنی پاسپورٹ کاعکس انکی چھوٹی بیوی امل احمد الفتاح کا ہے۔یہ دعویٰ عرب ٹی وی نے کیا ہے جس کاکہناہے کہ پاسپورٹ دراصل اسامہ کی انتیس سالہ بیوی امل احمد عبدالفتاح کا ہے۔ اسامہ نے امل سے شادی سن دوہزارمیں افغانستان میں کی تھی۔ امل کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا انہوں نے یمن کے مختلف دینی تعلیمی اداروں سے شرعی علوم پر دسترس حاصل کی تھی۔