29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ کی ہلاکت کا ثبوت جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے،امریکا
جنگ نیوز -
اسامہ کی ہلاکت کا ثبوت جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے،امریکا
واشنگٹن…قومی سلامتی کے مشیر برائے صدر اوباما جان برینین نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اسامہ کی ہلاکت کا تصویری ثبوت چاہتے ہیں۔امریکی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے جان برینین کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگ اسامہ کی ہلاکت کا تصویری ثبوت چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت کا ثبوت جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ادھر امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی لاش کی تصویر سے زیادہ لاش سمندر برد کرنے کی تصاویر جاری کرنا مناسب رہے گا۔ فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اسامہ کی لاش ایک بھاری بیگ میں ڈال کر بحر عرب کے شمال میں سمندر برد کی گئی۔