تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کمپاؤنڈ میں اسامہ بن لادن کے علاوہ ایک اور خاندان بھی مقیم تھا

جنگ نیوز -
کمپاؤنڈ میں اسامہ بن لادن کے علاوہ ایک اور خاندان بھی مقیم تھا

ایبٹ آباد…کمپاؤنڈ میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے علاوہ ایک اور خاندان بھی مقیم تھا جو گھرکی خریداری کرتا تھا۔آپریشن کی شام بھی گھر کے لیے خریداری کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کے خلاف اپریشن کے دوران اس کی دوبیٹاں22 سالہ امن اور26 سالہ مریم زخمی ہوئیں جبکہ اسامہ کا بیٹا ابراہیم ہلاک ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ کی دونوں زخمی بیٹیوں کو طبی امداد کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق اسامہ کی رہائش گاہ کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا، اور کمپاؤنڈ تین منزلہ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد اور طارق نامی افراد بھی کمپاؤنڈ کے ایک حصے میں رہائش پذیر تھے، ذرائع کے کمپاؤند کے فرسٹ فلور پر چار ، سیکنڈ فلور پر بھی چار اور جبکہ تیسرے فلور پر تین بیڈروم تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک حصے میں دونوں بھائی ارشد اور طارق رہائش پذیر تھے جبکہ دوسرے حصے میں اسامہ کی رہائش تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد اپنی تین بچوں اور بیوی کے ساتھ رہائش پذیر تھااور کمپاؤنڈ ارشد کے نام پر ہی تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دن ارشد نے شاپنگ کی تھی۔ اور گھر کی ہر قسم کی شاپنگ بھی وہی کرتاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ نے رہائش گاہ پر ایک گائے، ایک بھینس اور بچھڑا،ایک کتا اور خرگوش رکھے ہوئے تھے، جبکہ رہائش گاہ کے ایک حصے میں کبھی کبھار سبزیاں بھی کاشت کی جاتی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریشن کے وقت اسامہ کی رہائش کے حصے کے تمام دروازے آٹولاک تھے اور نہ کھلنے پر دھماکا خیزمواد سے اڑادیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے اسامہ کی جانب سے مزاحمت پر اسے قتل کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.