29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
نوشہرہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول دھماکا خیز مواد سے تباہ
جنگ نیوز -
نوشہرہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول دھماکا خیز مواد سے تباہ
نوشہرہ …نوشہرہ میں تعلیم دشمن عناصر نے گورنمنٹ ہائی اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ نوشہرہ میں ازاخیل پایان کے علاقے پیش آیا۔ جہاں رات گئے نامعلوم شدت پسندوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی عمارت کو نصب شدہ بارودی مواد سے تباہ کردیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔