29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لاڑکانہ، 15میں سے2خراب فیڈرز مرمت کے بعد بحال
جنگ نیوز -
لاڑکانہ…لاڑکانہ میں گزشتہ روز132 کے وی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے شہر سمیت مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے15فیڈرز بند ہوگئے تھے جن میں سے دو کو بحال کردیا گیا ہے۔سکھر الیکٹرک پاور کمپنی ذرائع کے مطابق گریڈ اسٹیشن کے مرکزی ٹرانسفارمر میں گزشتہ روز آگ لگنے کے بعد15 فیڈرز بند ہوگئے تھے۔ جن میں سے دو فیڈرز کو رات گئے مرمت کے بعد بحال کرلیا گیا تھا۔ جبکہ دیگر13 فیڈرز اب تک بند ہیں ۔ جس کی وجہ سے لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ اضلاع میں آج دوسرے روز بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ شہریوں کو سخت گرمی میں بجلی کی بندش سے دوہری مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم سیپکوحکام کا کہنا ہے کہ تمام فیڈرز آج شام تک بحال کردیئے جائیں گے۔