29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
فیصل آباد، صنعتوں کو گیس کی فراہمی3روز کیلئے بند،مزدور بے روزگار
جنگ نیوز -
فیصل آباد…گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت فیصلآباد کے صنعتوں کو گیس کی فراہمی 4مئی سے 3 روز کے لئے بند کردی گئی ہے ۔ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں ۔گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہونے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور 4مئی کی صبح6 بجے سے 7مئی صبح 6بجے تک گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے ۔ صنعتی اداروں کو گیس کی تین روزہ فراہمی بند ہونے سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور 3 دن کے لئے بے روز ہوگئے ہیں ۔آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ریجنل چیئرمینشیخ سعید کا کہنا ہے کہ صنعت کاروں نے 3روزہ گیس کی بندش کو مسترد کردیا ہے۔