29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
جنوبی پنجاب میں 18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ18 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے ۔ ملتان اور اسکے نواحی علاقوں میں12 سے14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ مظفرگڑھ،خانیوال،لودھراں،اور وہاڑی میں18 سے20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے زراعت کے شعبہ پر ٹیوب ویل نا چلنے کے باعث انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں دوسری جانب میپکو حکام کا کہناے کہ ریجن میں شاٹ فال600 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔