تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:7

پشاور ہائیکورٹ،چارمستقل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

جنگ نیوز -


پشاور… پشاور ہائی کورٹ کے چار مستقل ججز اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اعجاز افضل خان ججوں سے حلف لیا۔چاروں ججوں کو جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر مستقل کیا گیاہے۔ مستقل کئے گئے ججوں میں جسٹس فصیح الملک، جسٹس مفتاح الدین، جسٹس عطاء اللہ خان، جسٹس مظہر عالم مینا خیل شامل ہیں۔ چار ججوں کی شمولیت کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں مستقل ججوں کی تعداد سات ہو گئی ہے جبکہ پشاورہائی کورٹ میں 8 ایڈیشنل ججز کام کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.