تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پنجاب اسمبلی اجلاس : علاؤالدین کے ریمارکس پراپوزیشن کا بائیکاٹ

جنگ نیوز -
لاہور . . . پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک کے رکن شیخ علاؤالدین کے اسمبلی میں نازیبا الفاظ کے استعمال کیخلاف اپوزیشن نے احتجاجاًاسمبلی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا?مسلم لیگ)ق(سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن ارکان نے آج اجلاس کا بائیکاٹ کیا تو اسپیکررانا اقبال نے انہیں منانے کیلئے چار وزرا کو مذاکرات کیلئے بھیجا یا لیکن اپوزیشن کا اصرارتھا کہ شیخ علاؤالدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اسمبلی میں داخلے پر5 روز کیلئے پابندی عائد کی جائے تاہم اسپیکررانا اقبال نے کسی قسم کی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے اسمبلی کارروائی کے دوران کہا کہ وہ گذشتہ روز ہی شیخ علاؤالدین کو تنبیہ کرچکے ہیں،مذاکرات کی ناکامی کے بعد اپوزیشن ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے? اپوزیشن لیڈر چوہدری ظہیرالدین نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ وزیراعلی? کی موجودگی میں وفاداریاں تبدیل کرنے والے ایک رکن نے اسمبلی کی کارروائی سبوتاژ کی?انہوں نے کہا کہ وزیرکے خلاف اگر کارروائی ہوسکتی ہے توایک رکن کے خلاف کیوں نہیں ہوسکتی اور جب تک شیخ علاؤالدین کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی،اپوزیشن اجلاس میں نہیں جائے گی??اپوزیشن رکن ثمینہ خاور حیات کا کہناتھاکہ شیخ علاؤالدین کی کوئی شناخت نہیں ہے وہ وفاداریاں تبدیل کرنے میں دیر نہیں کرتے،اس لئے میاں نواز شریف ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی نہ کریں?میڈیا سے گفتگو کے بعد اپوزیشن ارکان گھروں کو چلے گئے?دوسری جانب وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہناہے کہ اپوزیشن کو منانے کی کوشش کی لیکن شائد اپوزیشن پہلے سے ہی کوئی فیصلہ کرکے آئی تھی ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن انہیں ڈکٹیٹ نہ کرے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.