5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فرانس میں بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریبات،کارکن جذبات میں روپڑے
جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری . . . دنیا کی معروف خاتون رہنماشہید جمہوریت سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 57سالگرہ کے موقع پر فرانس میں تقریبات منعقد ہوئیں? اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبات سے آنسودیکھنے میں آئے? پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے زیر اہتمام پارٹی رہنما سید کفایت حسین نقوی، جنرل سیکریٹری پرویز صدیقی اور پیرس کے صدر محمد احسان ننھا کی نگرانی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کیک کاٹنے کے علاوہ مقررین نے محترمہ بینظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کی سیاسی اور ملکی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی?اس موقع پر پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر پاکستان آصف علی زرادری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور عہد کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت جو کہ محترمہ کے ویژن کے مطابق چلائی جارہی ہے اس کے خلاف ہر قسم کی سازش کا ماضی کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا? مقررین میں ملک الله یار، محمد الیاس سماعلیہ، عمران سماعلیہ، چوہدری صفدر برنالی، راجہ کرامت، سید غلام حسین شاہ، نواز تارڑ، ملک تنویر الحسن بھی شامل تھے? تقریب میں کیک کاٹنے کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، تقریب میں کارکنوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی? علاوہ ازیں تنظیم سے ناراض ارکان نے بھی علیحدہ محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب منعقد کی جس میں قاری فاروق احمد فاروقی نے محترمہ بینظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کرائی، اس موقع پر حاضرین میں لنگر تقیسم کیا گیا?