5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بگٹی قتل کیس: سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست دائر
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کے قتل کیس میں نامزدملزموں کے خلاف کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں ازخودنوٹس لینے کی درخواست دائر کردی گئی?طلال اکبر بگٹی کے وکیل کی جانب سے دائرکردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف، شوکت عزیز، آفتاب شیرپاؤ، جام محمد یوسف، میرشعیب نوشیروانی اور اس وقت کے گورنر بلوچستان اویس غنی کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے? درخواست کے مطابق نامزد ملزموں کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں ہورہی ہے? طلال بگٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا از خود نوٹس لینے کی درخواست کی ہے جبکہ سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے?