تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امریکا نہیں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں،وزیراعظم گیلانی

جنگ نیوز -
گڑھی خدابخش . . . وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر کسی قسم کی قدغن لگائی تو ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت جائزہ لیں گے ، ہم امریکا کی نہیں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس کیلئے ہمیں کسی سے ہدایت لینے کی ضرورت نہیں? وہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزارپر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے ?وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ سے بات چیت کے دوران دونوں رہنمااس بات پر متفق ہیں کہ جنگ مسائل کا حل نہیں عوام کے بہت سے مسائل ہیں اور دونوں ملک دہشت گردی کا بھی شکارہیں ?بھارتی وزیراعظم بھی مذاکرات پر آمادہ ہیں? وہ بھی اس بات کو سمجھتے ہیں کہ مذاکرات مسائل کا حل ہیں ?انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سابق ادوار میں اینٹی اسٹیبشلمنٹ پارٹی رہی ہے مگر اب ہم سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اوراسٹیبلشمنٹ سے اپنے تعلقات بہتر رکھنا چاہتے ہیں? ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر کسی قسم کی قدغن لگائی تو ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت جائزہ لیں گے ، ہم امریکا کی نہیں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس کے لئے ہمیں کسی سے ہدایت لینے کی ضرورت نہیں?انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں جموریت بحال کردی ہے ?اب اٹھارویں ترمیم بھی پاس ہوچکی ہے اب ہم آئین کے مطابق ملک چلاناچاہتے ہیں ،انہوں نے کہا ہم کالا باغ ڈیم کے مخالف نہیں لیکن ہم یہ منصوبہ صوبوں کی اتقاق رائے سے بنانا چاہتے ہیں?ہم صوبوں کے مینڈنٹ کا بھی احترام کرتے ہیں اور اگر صوبوں میں اتفاق رائے نہیں تو یہ ڈیم نہیں بنے گا?وزیراعظم نے کہا کہ بے نظیر بھٹوشہید کے قتل کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کرائی ہے اور اس کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کئے جارہے ہیں ?اس موقع پر اسپیکر فہمیدہ مرز،وزیر اعلی? سندھ اور نوید قمر بھی موجود تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.