تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:سٹی کورٹ پر حملے کے خلاف وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی سٹی کورٹ پر حملے کے خلاف وکلا کی جانب سے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ،عدالتوں میں سناٹا چھایا رہاجبکہ قیدیوں کو جیل سے بھی نہیں لایا گیا?ہفتے کی سہ پہر ہونیوالے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک جبکہ تین افراد ذخمی ہوئے تھے?سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ہفتے کے روز ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کراچی بار کے صدر محمود الحسن نے کیا تھا?اس سلسلے میں سٹی کورٹ میں سکیورٹی سے متعلق مذاکرات کیلئے آج دوپہر سی سی پی اوکراچی اور دیگر پولیس افسران سٹی کورٹ پہنچیں گے اور کراچی بار کے نمائندوں سے مذاکرات کریں گے?اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی پی او صدر ٹاؤن جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سٹی کورٹ میں مختلف داخلی راستوں پر پچاس سے زائد پولیس اہلکاروں کو مستقل بنیاد پرتعینات کردیا گیا?انہوں نے کہا کہ سٹی کورٹ کی دیواریں انتہائی نیچی ہیں جس کے باعث صرف پولیس اہلکاروں کی نفری سکیورٹی کیلئے کافی نہیں جبکہ سٹی کورٹ کی دیواریں اونچی کرنا،داخلی و خارجی راستوں کا تعین،واک تھرو گیٹس،سرویلینس کیمروں کی تنصیب کے بغیر سکیورٹی بہتر نہیں بنائی جاسکتی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.