5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بے نظیر بھٹو کا یوم پیدائش، ملک بھر میں تقریبات، خون کے عطیات
جنگ نیوز -
کراچی . . . آج ملک بھر میں سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کایوم پیدائش منایاجارہاہے?اس موقع پر مختلف شہروں میں پیپلزپارٹی کے کارکن خون کے عطیات دے رہے ہیں?دادو کی علامہ آئی آئی قاضی لائبریری میں بے نظیربھٹوکی تصویروں اورکتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے?حیدرآباد میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر مختلف مقامات پر قرآن خوانی کی گئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خون کے عطیات دیے? اس موقع پر مختلف تقاریب میں بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا گیا?میرپورخاص، سکھر،نوابشاہ، بدین، گولارچی، ٹنڈو باگو ماتلی ،تلہار، خیرپور، ٹھٹھہ میں مختلف مقامات پرپیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے خون کے عطیات جمع کئے جارہے ہیں?جیکب آباد میں بھی پرپارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے خون کا عطیہ دیااورجکھرانی ہاؤس پریوم ولادت کا کیک کاٹاگیا?اوباڑو،ڈہرکی ،گھوٹکی اور میرپورماتھیلومیں بے نظیربھٹوکوایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی?بہاولپوراور ملتان میں بھی پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خون کے عطیات دیے?بلوچستان کے شہرنصیرآباد جعفر آباد اورسبی سمیت مختلف شہروں میں بے نظیربھٹوکے یوم ولادت کے موقع پرقرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا?آزاد کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی بینظیربھٹو کا یوم ولادت منایاجارہا ہے ?اس موقع پرسہیلی سرکاردربارپرقرآن خوانی کا اہتمام کیاگیاجبکہ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں بے نظیربھٹوکی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا? خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ،سوات اورکوہاٹ میں بھی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے خون کے عطیات جمع کرانے کیلئے کیمپ لگائے گئے?