تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائرکیلئے 7.5ارب کی امریکی سرمایہ کاری

جنگ نیوز -
شاموزئی . . . فارن ڈیسک . . . پاکستان کے قبائلی علاقوں میں 5سو ارب ڈالر کے معدنی ذخائر ہیں? اس بات کا انکشاف امریکی خبررساں ادارے’اے پی‘ نے ارضیاتی سروے کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کیا ہے? رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا معدنیات کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے یہاں 7.5ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے?کچھ تخمینوں کے مطابق یہ ذخائر اس سے دگنی مالیت کے ہیں، گزشتہ ہفتے امریکا نے افغانستان میں ایک کھرب ڈالر مالیت کے ذخائر کی موجودگی کا اعلا ن کیاہے? رپورٹ کے مطابق امریکا کی اس صنعت میں مدد کے باوجود افغانستان اور پاکستان دونوں کو اس صنعت کے فروغکے لیے مشکلات پر قابو پانا ہو گا? رپورٹ کے مطابق ان ذخائر پر پہلے طالبا ن کا کنٹرول تھا، ایک سال کے پاک فوج آپریشن سے سوات کے یہ ذخائر مقامی لوگوں کے پاس واپس آگئے ہیں? ان علاقوں میں قیمتی پتھر سنگ مر مر، گرینائٹ، کرومائیٹ اور کوئلے کے ذخائر ہیں جن کو اسمگلنگ سے بچانا ضروری ہے? امریکی پیکیج سے قبائلی علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، شدت پسندی کے خاتمے میں مدد ملے گی اور عسکریت پسندوں کی ان علاقوں میں واپسی روکی جا سکے گی? رپورٹ کے مطابق شاموزئی کی پیداوار کو مالکانہ جھگڑوں کی وجہ سے خطرہ ہے، اسی بنا پر سوات میں بھی دو ذخائر بند پڑے ہیں? قبائلی علاقوں کے کئی درجن لوگوں کو اس کی فنی تربیت دی جارہی ہے اور پشاور میں قیمتی پتھروں کا مرکز قائم کیا جارہا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.