5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہفتے کے آغاز پر ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
سنگاپور . . . ہفتے کے آغاز پر ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے?ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل جولائی کے سودے ایک ڈالر44سینٹس اضافے کے ساتھ78ڈالر62سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ اگست کے سودے ایک ڈالر آٹھ سینٹس اضافے کے ساتھ79 ڈالر30 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے?تجزیہ کاروں کے مطابق چین کے مرکزی بینک کی جانب سے چینی کرنسی یوان کو ڈالر کے مقابلے میں مزید لچکدار کرنے کی خبر پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہاہے?