تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بینظیر بھٹو کے قتل کا بدلہ نہیں لیں گے،صدر آصف علی زرداری

جنگ نیوز -
نو ڈیرو…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم بینظیر بھٹو کے قتل کا بدلہ نہیں لیں گے لیکن اس کا ہر گزیہ مطلب نہیں کہ اس معاملے کی تحقیقات نہیں ہورہیں،ہمیں پہلے بھی بہت لوگوں نے چھوڑا ہے اس کا کوئی فرق نہیں پڑاپہلے بھی کئی انکل ہمیں چھوڑ چکے ہیں بلاول بھٹو کو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا،اس بات کا اظہار انہوں نے بینظیر بھٹو کی57ویں سالگرہ کے موقع پر نو ڈیرو میں اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا?اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہمجھے سب سے زیادہ ووٹ اور سب سے زیادہ ووٹ بھی پنجاب سے ملے،اعتراض کرنیوالے اپنے گھروں میں بیٹھ کراعتراض کریں?میں آنے والا کل دیکھ رہا ہوں جو بینظیر دیکھتی تھیں،مجھ میں بینظیر اور بھٹو شہید کی روح ہے?بھٹو کے گھر پر پاکستان کا پر چم لہرا رہاہے یہ دشمنوں کیلئے پیغام ہے،دشمنوں کی وجہ سے عوام کو نقصان پہنچتا رہا ہے ?انہوں نے کہا کہ ہم نے پختونوں کو شناخت دی جو60سال میں کوئی نہ دے سکا ?مجھے معلوم ہے کہ ابھی دوستوں کے دل متحدہ سے نہیں ملے لیکن مجھے یہ دل متحدہ سے ملانے ہیں،عوامی نیشنل پارٹی سے ملانے ہیں مجھے یہ دل نواز شریف سے ملانے ہیں لیکن پنجاب کے ایک طبقے کی سوچ ہمیں پسند نہیں کرتی?شہید بینظیر بھٹو نے مجھے پو رے پاکستان کا امین بنایا ہے، میں اپنے اوپر ہونے والے ظلم کو نہیں بھولا لیکن میرے کاندھوں پر بہت بڑا فرض آن پڑا ہے?سیاسی اداکاروں کی اب کوئی وقعت نہیں ہے?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.