5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امدادی قافلے براہ راست غزہ نہیں جانے دیں گے،اسرائیل
جنگ نیوز -
نیویارک. . .. . . .. . . . اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کا کہنا ہے کہ کسی بھی امدادی قافلے کو غزہ کے لیے برائے راست جانے کو برداشت نہیں کیا جائے گا? نیویارک میں اسرائیلی وزیر دفاع نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دہشت گردوں کے زیراثر تنظیمیں ایک مرتبہ پھر غزہ کے لیے امدادی جہاز بھیج رہی ہیں? انہوں نے کہا کہ ہم نے فریڈم فلوٹیلا کے امدادی قافلے کو بھی اسرائیلی بندرگاہ کے ذریعے غزہ جانے کے لیے کہا تھا اور آئندہ بھی کسی امدادی قافلے کو برائے راست غزہ جانے کو برداشت نہیں کیاجائے گا?انہوں نے کہا کہ لبنان کے بندرگاہوں کی طرف سے غزہ کے لیے بھیجے جانے والے امدادی قافلے اورلوگوں کا وہ خود ذمہ دار ہوگا?انہوں نے کہا کہ اقوام کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں فریڈم فلوٹیلا واقعے کی تفتیش کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی انہوں نے کہا کہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ وہ فریڈم فلوٹیلا واقعے کی آزاد تحقیقات کررہا ہے?