5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عبدالمالک ریگی کی موت کا بدلہ لیا جائے گا،جند اللہ کی دھمکی
جنگ نیوز -
تہران. . . . .. . . ایران کے باغی گروپ جنداللہ نے دھمکی دی ہے کہ تنظیم کے سابق سربراہ عبدالمالک ریگی کی موت کا بدلہ لیا جائے گا?جنداللہ نے اپنے ویب سائٹ پیغام میں کہا کہ تاریخ ثابت کریگی کہ کئی عبدالمالک پیدا ہوں گے اور جابرانہ حکومت کا خاتمہ ہوگا? تنظیم نے ریگی کو پھانسی دیے جانے کے سرکاری میڈیا کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اسے تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کیا گیا اور کسی اسکینڈل سے بچنے کیلئے عبدالمالک ریگ کو سولی پر چڑھانے کا اعلان کیا گیا?