تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پنچاب حکومت کے خرچ پر علاج کیلئے چین جانے والی خاتون کی وطن واپسی

جنگ نیوز -
لاہور. . . .. . . . . .ڈاکٹروں کی غفلت سے کومے میں جانے والی ملتان کی خاتون فاخرہ پنجاب حکومت کے خرچے پرچین میں علاج کرانے کے بعد واپس پہنچ گئی ہیں? بنک ملازمہ فاخرہ کوڈلیوری کے دوران ملتان کے ایک نجی اسپتال میں بے ہوشی کے وقت ڈاکٹروں نے زیادہ دوائی دے دی تھی اوربلڈ پریشرکنٹرول نہ ہونے کے باعث ان کا دماغ مفلوج ہوگیا تھااوروہ دس ماہ تک کومے میں رہیں?لاہورایئر پورٹ پرفاخرہ کے والد قاضی طاہراسمع?یل نے بتایا کہ فاخرہ کے علاج پر60ہزارڈالرخرچ آئے ہیں،جبکہ پنجاب حکومت نے17ہزارڈالرانہیں دیئے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے فاخرہ کے دماغ میں اسٹیمپ سیل ڈال دیے ہیں اور6ماہ بعد دوبارہ بلایا ہے?انہوں نے پی آئی اے اسٹاف کی شکایت کرتے ہوئے کہاکہ ان کا سلوک اچھا نہیں تھا،پی آئی اے نے آٹھ ٹکٹوں کے پیسے لے کر سامان صرف تین ٹکٹوں کا لانے دیا? قاضی طاہراسمع?یل نے غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.