5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اوکاڑہ:ملزمان کو چھڑانے کیلئے حملہ،5 افراد جھلس گئے
جنگ نیوز -
اوکاڑہ. . . .. .. . .اوکاڑہ میں35کے قریب مرد و خواتین نے تھانے میں بند ملزموں کوچھڑانے کے لیے حملہ کر دیا اورملزموں کو نہ چھوڑنے پرخود پراور پولیس اہلکاروں پرتیل چھڑک کرآگ لگا لی،جس سے پانچ افراد جھلس گئے، وزیراعلی? پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے?تھانہ صدراوکاڑہ کے سب انسپکٹرراؤ شفقت کے مطابق حوالات میں بند ملزموں کوچھڑانے کے لیے35 کے قریب مرد وخواتین نے پتھراؤ کردیا،جب انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی تو حملہ آورتین افراد نے اپنے اوپراورایس ایچ او پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی،جسے بھجانے کی کوشش میں ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہوگیا? جھلسنے والوں کو لاہورمنتقل کردیا گیا ہے? پولیس نے تھانے پرحملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے?دوسری طرف وزیراعلی? پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اورایڈیشنل آئی جی پولیس کلب عباس کو تحقیقاتی آفیسرمقرر کیا ہے?