5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فٹ بال میں بھی میچ فکسنگ، فیفا نے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…سی ایم ڈی…کرکٹ میں میچ فکسنگ کے حوالے سے تو سبھی جانتے ہیں لیکن اب دنیاکو اپنے سحر میں جکڑنے والے ورلڈ کپ فٹ بال میں میچ فکسنگ کی اطلاعات موصول ہونے پر فیفا نے ورلڈ کپ کے میچز میں میچ فکسنگ کے عمل کو مانیٹر کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے?فیفا کے لیگل ڈائریکٹرMarco Villiger ورلڈ کپ فٹ بال کے دوسرے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے آخری راؤنڈ کے دوران میچ فکسنگ کے بہت زیادہ امکانات پائے جاتے ہیں خاص کر ان ٹیموں کے میچز میں جو پہلے ہی دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں یا پہلے مرحلے میں ہی ناک آؤٹ ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں مگر Marco Villiger کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تک میچ فکسنگ کے حوالے سے کوئی شواہد اور ثبوت سامنے نہیں آئے اور کسی بھی کھلاڑی، ریفری یا ٹیم حکام نے اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی ہے?جنوبی افریقہ میں جاری فٹ بال کے اس سب سے بڑے ایونٹ میں شریک 32ٹیمیں منگل سے پہلے مرحلے کے آخری میچز کھیلیں گی جو جمعہ تک جاری رہیں گے اور اس میں ٹیموں کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے کا فیصلہ ہوگا