5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
خواتین کے لئے ہیرے جواہرات سے مزین خوبصورت گھڑیاں
جنگ نیوز -
نیو یارک…سی ایم ڈی…صنفِ نازک کی خوبصورت کلائیوں کے لئے امریکہ میں ایسی منفرد دستی گھڑیاں تیار کی گئی ہیں جن میں ہیرے اور جواہرات جڑے ہوئے ہیں ?یہ نازک اور حسین گھڑیاں کئی قیراط کے رنگیں ہیروں اور اصلی نگینوں سے مزین ہیں جنہیں بریسلیٹ اور کڑوں کی شکل میں بنایا گیا ہے ?یہ منفر د گھڑیاں خواتین کی خوبصورت کلائیوں میں سج کر ان کا حُسن دوبالا کردیتی ہیں?