5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فرانسیسی صدر ٹی وی اسٹاف کے ہیلونہ کہنے پر برہم، صحافی کو 5سال قیدکا سامنا
جنگ نیوز -
پیرس…سی ایم ڈی…فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ٹی وی اسٹیشن اسٹاف کے ہیلو نہ کہنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ اس انٹرویو کی آ ف ایئر ویڈیو کلپ جاری کرنے پر مقامی نیوز ویب سائٹ کے صحافی کو 5سال قید کی سزا کا سامنا بھی ہوسکتاہے? ویڈیو کلپ میں نکولس سرکوزی مقامی ٹی وی چینلFrance 3 کے میک اپ آرٹسٹ و دیگر افراد سے کسی تکلف کے بغیر گفتگو کرتے ہوئے نظر آئے جس میں انہوں نے انٹرویو کے لیے اسٹوڈیو آمد پر اسٹاف کی جانب سے ہیلو نہ کہنے پرشدید برہمی کااظہار کیا?فرانسیسی صدر کی جانب سے ہیلو کہنے کے باوجود ٹی وی اسٹاف نے سرکوزی کو کوئی جواب نہیں دیا اور اپنے کام میں مصروف رہے جس پر فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایسے لوگوں کو اس طرح کے مقامات پر نہیں ہونا چاہیے?مسئلہ اس وقت پیدا ہواجب ایک نیوز ویب سائٹ نے سرکوزی کے انٹرویو کے اس آف ایئر حصے کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیا جس پر Augustin Scalbert نامی فرانسیسی صحافی کو 5سال قید کی سزا ہوسکتی ہے? مقامی جج کا کہنا ہے کہ اگر Scalbert پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو اسے قید کے ساتھ3لاکھ75ہزار یور وجرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا?نیوز ویب سائٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عوام کو اپنے سربراہان کے بارے میں سب کچھ جانے کا حق حاصل ہے? جبکہ دوسری طرف کلپ جاری کرنے والے صحافیAugustin Scalbert کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی فرانسیسی صدر کی مقامی ٹی وی کے معاملات میں مداخلت کا کھلا ثبوت فراہم کرتا ہے?