5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطا آباد جھیل کے اسپل وے سے رکاوٹ ہٹانے کیلئے بلاسٹنگ شروع
جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآبادجھیل کے اسپل وے میں موجود تین بڑے پتھروں کو ہٹانے کے لئے اسپل وے میں بلاسٹنگ کاعمل شروع کردیاگیاہے?اسپل وے سے پانی کا اخراج9500کیوسک سے تجاوز کرگیاہے?اسپل وے میں موجود ان تین بڑے پتھروں کی وجہ سے پانی کا اخراج کم تھا جس کی وجہ سے جھیل میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی تھی?پتھروں کو ہٹانے کے لئے انتظامیہ نے آج بلاسٹنگ کاعمل شروع کردیاہے جس کے بعد اسپل سے پانی کااخراج9500کیوسک سے تجاوز کرگیا?بلاسٹنگ کی وجہ سے جھیل سے ملحقہ پہاڑسے بھاری لینڈ سلائیڈنگ بھی جاری ہے?ذرائع کاکہناہے کہ پتھروں کے ہٹنے کے بعد اسپل وے سے پانی کے اخراج میں اضافہ متوقع ہے?ادھرجھیل کی سطح تیزی سے بلند ہونے کی وجہ سے شش کٹ میں دوگھرجبکہ گلمت میں2 بڑے ہوٹلز اور مزید6گھر زیر آب آگئے ہیں?آج صبح رکارڈ کیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق گنش پل کے نیچے سے پانی کا اخراج9 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے?دوسری جانب متاثرین کے لئے ہیلی سروس جاری ہے جبکہ گلمت ششکٹ ، حسینی اورپھسوکے علاقوں میں بھی لوگوں کی آمدورفت کے لئے کشتی سروس شروع کردی گئی ہے?