5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
الجیریا کی فٹ بال ٹیم کے حامیوں پر میچ میں کبوتر کے ذریعے جادو کا الزام
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…سی ایم ڈی…حالیہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ2010میں برطانوی شائقین نے اپنی انگلینڈ کی ٹیم کی اچھی کارکردگی اور ممکنہ ورلڈ کپ جیت کے لیے بے پناہ امیدیں اور توقعات وابستہ کررکھی ہیں ?دو میچوں میں توقعات کے مطابق اچھے نتائج سامنے نا آنے پر کوئی کھلاڑیوں کو کوس رہا تھا تو کوئی کسی دوسرے فرد اور ٹیموں کو ذمے دار قرار دے رہا ہے?اس کی ایک تازہ مثال گذشتہ دنوں سامنے آئی جب انگلینڈ کی59سالہ خاتون مداحOlga Mokwenaنے دعوی? کیا کہ الجیریا کی ٹیم کے حامی کسی فرد نے جادوگر کی مدد سے ایسا جادو کروایا تھا جسکے تحت الجیریا کے گول پوسٹ پر ایک کبوتر مسلسل بیٹھا اسے محفوظ کرتا رہا ?اس خاتون کے مطابق جنوبی افریقہ میں پرندوں کے ذریعے جادو کروایا جانا عام بات ہے اور انگلینڈ کی ٹیم پر بھی جادو کروایا گیا جس کے باعث ان کا میچ جیت کے بجائے برابری پر ختم ہوا? Olgaکے مطابق میچ کا وقت ایسا تھا جب تمام پرندے سورہے ہوتے ہیں لیکن وہ کبوتر سو نہیں رہا تھابلکہ مکمل چاق و چوبند گول کی نگرانی کرتا نظر آرہا تھا اور اس کی وہاں موجودگی انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی گول کرنے کی تمام کوششیں ناکام بناتی رہی?اس خاتون شائق کا کہنا ہے کہ اب سلوینیا کے خلاف ناصرف انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو اپنا جادو خود چلانا پڑے گا بلکہ انہیں چاہیے کہ وہ ایک خاص سفوف سے غسل لے کر اپنے جسم پر سے تمام شیطانی اثرات دور کریں?