تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مخدوم جاوید ہاشمی کی بغاوت کیس میں سات سال کی سزاکالعدم قرار

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بنچ نے مسلم لیگ نون کے راہنما مخدوم جاوید ہاشمی کو بغاوت کیس میں ملنے والی سات برس کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے?مخدوم جاوید ہاشمی کو پرویزمشرف کے گزشتہ دور حکومت میں عوام کو فوج کے خلاف اکسانے اور بغاوت کے الزامات میں مقدمہ دائر ہوا تھا ، اس میں اسلام آباد کے سیشن جج نے انہیں سات برس قید کی سزا سنائی تھی ، جاوید ہاشمی نے اس کو ہائی کورٹ کے راول پنڈی میں چیلنج کیا تھا ، جسٹس وقار حسن میر کی عدالت میں جاوید ہاشمی کی وکیل نتالیہ کمال نے آج حتمی دلائل میں اس سزا کے عدالتی فیصلہ میں گواہوں کی حیثیت اور ان کے بیانات کو چیلنج کیا ، عدالت نے جاوید ہاشمی کو دی گئی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں مقدمہ سے بری کرنے کا بھی حکم سنایا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.