5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سوات کے مختلف علاقوں میں چار شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
سوات…سوات کے مختلف علاقوں میں چار شدت پسند جبکہ نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں?سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے میاندم میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران شدت پسندوں فورسز پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے?ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے تین ایف ایم جیز رائفلز ،دو دستی بم اور تین چاقو برآمد ہوئے ہیں ? ادھرتحصیل مٹہ کے علاقے پیوچار میں بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک شدت پسند ہلاک ہوگیا?دوسری جانب تحصیل کبل کے علاقے ٹغک میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد ہلا ک ہوگئے ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی ہے?