5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور:حلقہ پی پی160میں ضمنی الیکشن ،امن و امان کیلئے رینجرز طلب
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی160 لاہور میں ضمنی الیکشن کے موقع پرامن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے رینجرزطلب کرلی گئی ہے?الیکشن کمیشنرپنجاب اخترحسین صابرکے مطابق پی پی160 کے ضمنی الیکشن میں 145میں سے36 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے دیئے گئے?جہاں پولنگ کے روز حالت قابو میں رکھنے کے لئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے،الیکشن کمیشنر پنجاب کا کہناہے کہ پی پی160 کے ضمنی انتخاب کے لئے بیلٹ پیپروں سمیت پولنگ کا سامان بدھ کے روزانتخابی عملہ کے حوالے کردیا جائے گا،جبکہ24جون کو پولنگ کے موقع پر مقامی چھٹی کے لئے ڈی سی او لاہور کو خط لکھ دیا ہے? اخترحسین صابرنے جیونیوزکو بتایا کہ لاہور میں گذشتہ رات پکڑے جانے والے الیکشن کمیشن کے جعلی دفتر کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اورڈپٹی الیکشن کمیشنرپنجاب عبدالحمید کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے?