تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عسکریت پسند پاکستان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،واشنگٹن پوسٹ

جنگ نیوز -
لاہور…فارن ڈیسک…عسکریت پسند پنجاب سمیت پاکستان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، پنجاب میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی پر حکومت بے یقینی کا شکار ہے، امریکا کو پنجاب میں عسکریت پسندی کے اضافے پر سخت تشویش ہے? یہ بات امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی پر اپنی تفصیلی رپورٹ میں کہی ہے? رپورٹ کے مطابق پاک فوج مغربی سرحدوں پر عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے جبکہ حکومت لاہور جیسے گنجان آباد شہر میں بڑھتی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے بے یقینی کا شکار ہے? صوبہ پنجاب کے وسیع پسماندہ علاقوں میں انتہا پسند اور فرقہ وارانہ جماعتوں پر دہشت گردوں سے تعلق کی وجہ سے پابندی عائد ہے لیکن یہ تنظیمیں حکومت میں شامل بعض افراد کے تعاون سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں? ایک اہم صوبائی شخصیت کے مطابق یہ گروپ اقلیتوں کے خلاف تشدد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ? گزشتہ کئی سال سے انتہا پسندوں نے لاہور کو نشانہ بنا رکھا ہے، ان میں شیعہ اور حال ہی میں احمدی عبادت گاہوں پر حملے شامل ہیں? حکام اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ حملہ آوروں کی جڑیں پنجاب سے ملتی ہیں لیکن وہ اس پر اصرار کرتے ہیں کہ ان کی تربیت قبائلی اور سرحدی علاقوں میں طالبان کیمپوں میں ہوئی لیکن ناقدین کہتے ہیں کہ قبائلی علاقوں کے طالبان اور پنجاب کے انتہا پسندوں میں کافی عرصے سے تعلق واضح نہیں اور ان کی سازش ایک ٹائم بم کو ظاہر کرتی ہے? رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت اس خوف کی وجہ سے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے کہ ان کی حمایت قدامت پسند مذہبی جماعتیں کرتی ہیں اور ان میں آزادانہ خیالات رکھنے والے کم لوگ ہیں? اخبار نے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ طالبان پنجاب بھر میں پھیل گئے ہیں لیکن حکام اس کو تسلیم نہیں کرتے، یہ لوگ کسی وقتی غصے یا مقصد کے لیے نہیں بلکہ پنجاب سمیت پاکستان پر قبضہ کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں? پنجابی عسکریت پسندوں کی بڑھتیکارروائیوں پر امریکا کو سخت تشویش ہے? جنوبی اور وسطی ایشیا کے معاملات کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری رابرٹ اوبلیک نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے جو پاکستان کو ہدف بنا رہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.