5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرغزستان میں تشدد اور جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد208 ہوگئی
جنگ نیوز -
بشکیک… فارن ڈیسک…جنوبی کرغزستان میں تشدد اور جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد208 تک پہنچ گئی? چینی خبر رساں ادارے نے کرغزستان کی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ ان ہلاکتوں کے علاوہ 2010ء افراد زخمی ہیں? اس سے پہلے کرغزستان کی عبوری حکومت نے اوش اور دیگر بدامنی کے علاقوں میں ہنگامی حالت کو25جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے? حکام کے مطابق 25جون تک اوش،یو زگان،کارا سوو اور اروان اضلاع میں ہنگامی حالت نافذ رہے گی? اخبار کے مطابق جنوبی کر غزستان اور ازبکستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں امن اور سیاسی استحکام واپس لوٹنا شروع ہوگیا ہے اور ازبکستان سے پناہ گزین اپنے آبائی علاقوں میں واپس آنا شروع ہو گئے ہیں?اب تک سات ہزار پناہ گزین واپس آچکے ہیں?