تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی بحریہ کی ماہی گیروں پر فائرنگ

جنگ نیوز -
ٹھٹھہ…ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی کے قریب پاکستانی سمندری حدود میں قادر کریک کے قریب ماہی گیروں کی الجلال نامی لانچ پر بھارتی بحریہ کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی، فشر فوک فورم کے مطابق لانچ میں سوار 5ماہی گیروں نے لانچ سے سمندر میں کود کر اپنی جان بچائی، بھارتی بحریہ کے اہلکار لانچ، پکڑی گئی مچھلیوں ،جھینگوں اور دیگر سامان سمیت اپنے قبضے میں لے گئے?ماہی گیروں نے جاتی کے مقام پر پہنچ کر اس واقعے کی اطلاع دی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.